اسلام آباد پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس رؤف حسن کیس میں تفتیش پروفیشنل طریقےسےکررہی ہے، پولیس کیس کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچائے گی۔
رؤف حس کیس میں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ رؤف حسن کیس کی ایف آئی آران کی دستخط شدہ درخواست کےمطابق من وعن درج کی گئی ہےایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،اسلام آباد پولیس کیس کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچائے گی۔
واضح رہے کہ منگل کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن پر اسلام آباد کی ستارہ مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے رؤف حسن نجی چینل کے دفتر سے باہر نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر چاقو سے حملہ کیا،پاکستان تحریک انصاف کے مطابق رؤف حسن پر چار افراد نے حملہ کیاتھا جس کے نتیجے میں رؤف حسن کو چہرے پر زخم آئے ۔