پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفرگڑھ میں ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفرگڑھ میں 18 مئی کو ہونےوالی پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
یہ اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم واپس لینے کا ای سی پی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے 17 مئی کو دوبارہ ضمنی انتخاب ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج سے مشروط کردیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ دوبارہ گنتی پر بھی نتائج میں تبدیلی نہ ہو تو 17 مئی کو ضمنی انتخاب کروایا جائے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے جاری کردہ تحریری حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار اقبال خان نے عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوارحصہ لیا، فارم سینتالیس کے مطابق درخواست گزار 33 ہزار 52 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جیتنے والے امیدوار نے 34 ہزار 588 ووٹ حاصل کیے۔