نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے ملک بھر میں ہونے والے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔
نیپرا نے شکایات موصول ہونے پر بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
نیپرا کے مطابق ملک بھر میں امتحانات کے دوران بجلی لوڈ شیڈنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں، لوڈ شیڈنگ سے طلبا کو امتحانی پرچوں کے دورانیے میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں، تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہمی کی پابند ہیں۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ دوران امتحان لوڈ شیڈنگ سےطلبہ کی کارکردگی متاثرکرسکتی ہے، تمام کمپنیاں لوڈ شیڈنگ کی سرگرمیوں پر نظر ثانی کریں اور تقسیم کار کمپنیوں پیپرز کے دوران ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔
نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہدایات پرعمل نہ کیا گیا تو تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔