کارساز کمپنی ٹویوٹا انڈس نے پاکستان میں حیران کن قیمت کے ساتھ نئی لینڈ کروزر پراڈو لانچ کر دی۔
آفیشل بروشر کے مطابق ٹویوٹا انڈس پاکستان کی جانب سے ڈیزل اور پٹرول ویرینٹ کی نئی لینڈ کروزر پراڈو لانچ کی گئی ہیں۔
نئی لینڈ کروزر پراڈو میں قابل ذکر خصوصیات شامل ہیں جن میں USB اور HDMI کنیکٹیویٹی، فریج کے ساتھ ایک کنسول باکس، 120 وولٹ کے ڈیک سائیڈ اے سی پاور آؤٹ لیٹ ، ہیٹنگ اور ایئر کنڈیشنگ والی کلائمیٹ کنٹرول سیٹیں، تاہم، یہ خصوصیات صرف ڈیزل ویرینٹ میں دستیاب ہیں۔
لینڈ کروزر پراڈو 2.8L ڈیزل ویرینٹ کی قیمت 7.55 کروڑ جبکہ لینڈ کروزر پراڈو 2.8L پیٹرول ویرینٹ کی قیمت 6.66 کروڑ روپے ہے۔
دیگر اپ گریڈ میں نیو ٹویوٹا بیجنگ، ایل ای ڈی ڈی آر ایل اور ہیڈ لیمپ، ایل ای ڈی ٹیل لائٹس اور فرنٹ سکڈ پلیٹ شامل ہیں۔
ٹیوٹا کی نئی لینڈ کروزر مختلف رنگوں دستیاب ہے جن میں پیٹرول ویرینٹ کے لئے ڈارک گرے اور سپر وائٹ جبکہ پٹرول اور ڈیزل دونوں ویرینٹس کے لئے پلاٹینیم وائٹ پرل شامل ہیں۔
پیٹرول ویرینٹ کے لئے بلیک کلر بھی دستیاب ہے۔