پنجاب کے نامزد گورنر سردار سلیم حیدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنرپنجاب کیلئےانتخاب پراللہ کاشکراداکرتا ہوں،آصف علی زرداری، بلاول بھٹواورفریال تالپورکا شکریہ ادا کرتا ہوں،پیپلز پارٹی سےسیاسی سفر شروع کیا اوران شاءاللہ ساتھ ہی رہوں گا،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ساتھ لے کرچلوں گا،کسانوں کےجو بھی مطالبات ہیں ان سے بات چیت کی جائےگی،کوشش ہے کہ پنجاب میں اپنا مثبت کردار ادا کروں۔
انہوں نے کہا کہ گندم بحران کے حوالے سےمیرے پاس مصدقہ اطلاعات نہیں،آٹا بحران کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اورکسان اتحاد سےبھی ملاقات کروں گا،مجبوری کے تحت ہم نےاتحاد کیااورآگےبھی مل کرہی چلیں گے،ہمارے تقریبا 50 فیصد ورکرزاس اتحاد کوتسلیم کر چکے ہیں۔ صحافی نے سردار سلیم حیدر سے سوال کیا کہ آپ بلاول بھٹو کےامیدوار تھے یا آصف علی زرداری کے؟،جس پر جواب دیتے ہوءے انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کاامیدوار تھا۔
ان کا کہناتھا کہ گورنرہاؤس کے دروازے پورے پنجاب کےعوام کیلئے کھلے رہیں گے،گورنر شپ کو انجوائے نہیں کرنا بلکہ کام کرنا ہے،مریم نواز ہماری بہن ہیں اوروزیراعلیٰ پنجاب ہیں،پنجاب میں پولیٹکل اسپیس لینا ہمارا حق ہے،سیاسی استحکام لائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،سیاسی استحکام کیلئےپل کا کرداراداکرنےکی کوشش کروں گا۔