چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) بھی بنا دیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد علی رندھاوا کی بطور چئیرمین سی ڈی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد علی رندھاوا بطور چیف کمشنر اسلام آباد بھی فرائض نبھاتے رہیں گے۔
محمد علی رندھاوا کو حال ہی میں چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا اور اب ان کو چیئرمین سی ڈی اے کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔