کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق زلزہ پیما مرکز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔