پاک فوج کی جانب سے'علم ٹولو دا پارہ' کےتحت تحصیل سپن وام،شیواہ اور اور میرعلی کےنوجوانوں نےاسلام آباد کےتفریحی اورتعلیمی مقامات کا دورہ کیا ہے۔
دورےکا مقصد شمالی وزیرستان کے نوجوانوں میں "علم ٹولو دا پارہ" یعنی تعلیم سب کے لئے کے تحت علمی شعور اجاگر کرنا ہے،پاک فوج کے زیر اہتمام یہ دورہ تین دن پر مشتمل تھا۔
نوجوانوں کو اسلام آبادمیں فیصل مسجد،ایوب پارک،پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری،پاکستان مونومنٹ میوزیم،لوک ورثہ میوزیم اورلیک ویو پارک کادورہ کروایا گیا۔
فیصل مسجد کےدورے کےدوران امام مسجد کےساتھ طلباء کی خصوصی نشست ہوئی،لوگ ورثہ اور پاکستان مونومنٹ پر نوجوانوں کوقیام پاکستان کےدوران دی جانےوالی قربانیوں سے اگاہ کیا گیا،ایوب نیشنل پارک میں نوجوان رائڈز, گیمز اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
شمالی وزیرستان کےنوجوانوں نےتعلیمی اورتفریحی تجربےکی فراہمی پر پاک فوج کابھرپور شکریہ اداکیا، نوجوانوں نے مستقبل میں بھی ایسے دورے کروانے کی خواہش کا اظہارکیا۔