پاک سوزوکی نے اپنے صارفین کے لئے ’’ پرانی دو ، نئی لو ‘‘ نامی دلچسپ پیشکش متعارف کرادی۔
رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی ایک نئی آفر متعارف کروا رہی ہے جس سے صارفین ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے ایکسچینج بونس کے ساتھ اپنی پرانی سوزوکی کو ایک بالکل نئی ویگن آر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے پرکشش پیشکش بارے آگاہ کیا گیا۔
یہ اقدام صارفین کو ان کے آٹوموٹو خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جس میں 8 لاکھ روپے تک کی ممکنہ بچت ہے۔
تاہم، صارفین اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ انہیں اپنی پرانی کار میں ڈیل کرنے پر کتنی قیمت ملتی ہے اور اس کا انحصار ان کی کار کے ماڈل اور حالت پر ہوگا۔
ان دلکش پروموشنز کے پیچھے وجہ کمپنی کے لیے گرتی ہوئی فروخت اور منافع کا مارجن ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاک سوزوکی کی سالانہ فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔