ایرانی صدر کےلاہور کے دورے کے موقع پر شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاگیاہے جس کے باعث لاہور بورڈ نے کل ہونے والے انٹرمیدیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ فیصلےکااطلاق لاہور،قصور،ننکانہ صاحب،شیخوپورہ میں ہوگا،کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہناتھا کہ تاریخ،جیوگرافی،کلینکل پیتھالوجی سمیت دیگرامتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ،کل ہونےوالا فزکس کاپریکٹیکل بھی ملتوی کردیاگیا،
کل ہونےوالےملتوی امتحانات24مئی کولیےجائیں گے،ملتوی ہونےوالاپریکٹیکل امتحان15مئی کولیےجائیں گے،شہرمیں غیرملکی معززین کی آمدکےپیش نظرامتحانات ملتوی کرنےکافیصلہ کیاگیا،غیرمعمولی سیکیورٹی کےپیش نظرطلباکوپبلک ٹرانسپورٹ میں مشکلات کاسامناہوسکتاہے۔