ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پہلی اور دوسری پوزیشن لڑکیوں نے حاصل جبکہ مجموعی کامیابی کا کل تناسب 86.30 رہا ہے۔ دسویں جماعت سائنس گروپ میں کل156068طلباء وطالبات نے امتحانی فارم جمع کرائے تھے تاہم امتحانات میں 156022 امیدوار شریک ہوئے۔
نتائج کے مطابق ایک لاکھ 34 ہزار646 طلبا و طالبات نے مجموعی طور پر کامیابی حاصل کی ہے، پہلی پوزیشن میٹروپولیس اسکول کی شہیدہ فاطمہ نے 94.91 فیصد سے حاصل کی۔
اعلامیے کے مطابق فیلکن ہاؤس اسکول کی ربیسا علی نے دوسری پوزیشن94.09 فیصد سے حاصل کی جبکہ پاک اسلامیہ اسکول کے عمر اقبال نے93.72 فیصد سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔