قومی سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران اوپننگ پلان کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوگئی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو رہا ہے اور سیریز کے لئے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے حتمی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ محمد حفیظ کا نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ پر طنزیہ ردعمل
تاہم، کیویز کے خلاف سیریز میں اوپننگ کون کون بیٹر کرے گا؟ اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آمد سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا
پاکستانی سکواڈ میں پانچ اوپنر موجود ہیں جن میں کپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ، صائم ایوب ، فخرزمان اورعثمان خان شامل ہیں۔
ابھی تک اس حوالے سے فیصلہ سامنے نہیں آ سکا کہ ان پانچ کھلاڑیوں میں سے اوپننگ بیٹنگ کون کرے گا۔
کپتان بابر اعظم خود اوپن کرنے کے خواہشمند ہیں جبکہ محمد رضوان کو نمبر 4 پر کھلائے جانے کا امکان ہے۔
بابر کے ساتھ جوڑی کے لئے ٹیم مینجمنٹ عثمان خان کو بطور اوپنر کھلانے پر بھی بضد ہے۔
لازمی پڑھیں۔ صائم ایوب کو ٹی 20 ورلڈ کپ تک مسلسل بطور اوپنر آزمانے کا فیصلہ
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ تک بابر اعظم کے ساتھ صائم ایوب کو بطور اوپنر موقع دیا جائے گا جس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اوپننگ کی بھی تھی۔