الجزیرہ نے بھارت میں 2024 کے انتخابات پر انکشافات پر مبنی رپورٹ شائع کردی، جس میں کہا ہے کہ مودی سرکار کی انتخابی مہم کو بڑھاوا دینے کیلئے یوٹیوب چینلز کے ذریعے جھوٹا مواد پھیلایا جارہا ہے۔
بھارت میں 2024 کے انتخابات پر الجزیرہ نے رپورٹ شائع کردی، رپورٹ میں مودی سرکارکی قیادت میں بھارتی میڈیا کے منظر نامے کی تبدیلی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
جس میں بتایا کہ حالیہ برسوں میں بھارتی میڈیا کی غیرجانبداری اورآزادی صحافت پر مودی کا اثرورسوخ بڑھ گیاہے، بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز بھی غلط معلومات اوراسلاموفوبیا پرمبنی من گھڑت خبریں چلارہےہیں، یہ چینلز منفی مواد بناکر اپوزیشن رہنماؤں کو بھی نشانہ بناتے ہوئے مودی سرکاراوربی جے پی کوخوش کررہےہیں۔
مودی سرکار کی انتخابی مہم کو بڑھاوا دینے کیلیے یوٹیوب چینلز کے ذریعےجھوٹا مواد پھیلایاجارہا ہے اور یہ چینلز مسلمانوں کے بارے میں سازشی اورمن گھڑت نظریات پیش کررہےہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی عوام یوٹیوب اور واٹس ایپ سے آنیوالی خبروں پرزیادہ اعتماد کرتےہیں ، جس پرمودی سرکار کا غلبہ ہے۔
دہلی کی نیریٹو ریسرچ لیب کے گزشتہ تین ماہ کے درمیان یوٹیوب چینلزپرشائع ہونے والی ڈھائی ہزارسے زائد ویڈیوز کے تجزیے میں سامنے آیا کہ بھارتی نیوز چینلز اپوزیشن جماعتوں کو کوئی کوریج نہیں دے رہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ چینلز اسلامو فوبک جذبات کو اُبھارتے اور مُسلم دشمنی کا استعمال کرتےہیں۔