شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادا کی زیر صدارت شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو ہوگا۔
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس صدر دفتر وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔
زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔
اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔