تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان قومی اسمبلی نے پہلی تنخواہ وصول کرلی۔
قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ہر رکن کے اکاؤنٹ میں تنخواہ کی مد میں 1 لاکھ 93 ہزار روپے منتقل ہوچکے ہیں۔
تنخواہ اور دیگر مراعات ملا کر ہر رکن کو تقریبا ماہانہ 3 لاکھ روپے ملیں گے۔
تمام اراکین کی تنخواہیں قومی اسمبلی میں واقع نجی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی ہیں۔