مودی کے دور حکومت میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن گیا۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ سکرول نے مودی سرکار اور آدتیہ برلا گروپ کی کرپشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا۔
سکرول کے مطابق آدتیہ برلا گروپ پچھلے پانچ سال سے کرپشن اور قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا۔ دھمکیوں کے ڈر اور قرضوں کے دباؤ کے باعث آدتیہ گروپ نے مودی کی پشت پناہی حاصل کی اور اپنے قرضے چھپانے کے لیے سو کروڑ رشوت دی۔
انتخابی بانڈز سے معلوم ہوا کہ آدتیہ برلا گروپ کی فرموں نے بانڈز میں بی جے پی کو سو کروڑ روپے عطیہ کیے۔ آدتیہ برلا گروپ اپریل دو ہزار انیس سے جنوری دو ہزار چوبیس کے درمیان سیاسی جماعتوں کو پانچ سو چھپن کروڑ روپے عطیہ کرنے والوں میں سے ایک تھی۔ سکرول کے مطابق اس میں سے دو سو پچاسی کروڑ روپے صرف بی جے پی کو گئے۔