بھارت میں عام انتخابات سے قبل مودی سرکار نے مخالف سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کر دیا۔ بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اپوزیشن پارٹی کو پانچ نوٹس بھیج دیئے گئے۔
انکم ٹیکس نوٹس میں کانگریس کو 3 ہزار 567 کروڑ روپے فوری ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔ یہ نوٹس کانگریس کے بی جے پی پر ٹیکس دہشتگردی کے الزام کے بعد جاری ہوا۔
کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو مالی طور پر معذور کرنے کے لیے ٹیکس دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اس سے پہلے مودی سرکار کی جانب سے کانگریس کے بینک اکاؤنٹس بھی فریز کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات میں 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جیتنے اور مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ حاصل کرنے کی امید ہے۔