نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے انتخابات سے قبل اپنے مخالفین پر ایک اور وار کردیا۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کرکے عام آدمی پارٹی کا دفتر بھی سیل کر دیا۔
جرمنی اور امریکا کے بعد اقوام متحدہ نے بھی اروند کیجریوال کو انصاف فراہمی کے لیے بروقت اور منصفانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا امید ہے بھارت اروند کیجریوال کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے تحت حل کرے گا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امید رکھتے ہیں اروند کیجری وال کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے تحت حل ہو گا، جرمنی اور امریکہ کے بعد یو این نے بھی اروند کیجری وال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں شکست کے خوف سے مودی سرکار نے بھارت کے اندر خوف و ہراس کی فضا قائم کر رکھی ہے، مودی سرکار کی جانب سے کرپشن کو منظر عام پر لانے والوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے۔