رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر گوہر علی خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لکھے گئے خط کے انکوائری کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے اور خط لکھنے والے ججز کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈر عمرایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ اورعدلیہ میں مداخلت ہوئی ہے، ججزنےخط میں لکھا ہے مداخلت سیاسی کیسزمیں ہوئی، عدلیہ میں مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ججز کا خط چارج شیٹ ہے،اس پرفوری ایکشن ہوناچاہیے، ججز نے لکھاہے مداخلت سیاسی نتائج کیلئےکی گئی، بانی پی ٹی آئی کےمقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے، سپریم کورٹ آج ہی لارجربینچ تشکیل دے۔ خط پرکارروائی نہ ہوئی توعوام کاعدلیہ پر اعتماد اٹھ جائےگا۔
اس موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے ججز کو مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے، وقت آگیا ہے سب کوآئین کی پاسداری کرنی چاہیے، قومی اسمبلی،سینیٹ،صوبائی اسمبلیوں میں معاملہ اٹھائیں گے، تمام ادارےاپنی حدود میں رہ کرکام کریں۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پردباؤڈالنےکی کوشش کی گئی، ججز پر دباؤڈالنے کیلئے کمروں میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، خط میں واضح لکھاگیاہےاس کانشانہ صرف قیدی نمبر804 تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 ججز کاخط پاکستان کےانتظامی امورکیخلاف چارج شیٹ ہے۔