برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے برطانیہ کی شہزادی اور ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص کی خبر ردعمل جاری کردیا۔
برطانوی ولی عہد شہزاد ہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کا علاج کیمو تھراپی سے کیا جا رہا ہے ۔
شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ونڈسر سے انتہائی جذباتی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنی بیماری کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد ہر طرف ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں ۔
کیٹ مڈلٹن کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میری جنوری میں سرجری ہوئی تھی جو کہ کامیاب رہی، تاہم سرجری کے بعد ٹیسٹ میں پتا چلا کہ کینسر ابھی موجود ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں اور ہر روز ان چیزوں پر توجہ مرکوز کر کے مضبوط ہو رہی ہوں جو مجھے ٹھیک کرنے میں مدد کریں گی، ولیم کا میرے ساتھ ہونا سکون اور یقین دہانی کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی محبت ،تعاون اور دعائیں میر لیے بہت ہی قیمتی ہیں ۔
کیٹ مڈلٹن کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ "ہم کیٹ اور خاندان کے لیے صحت اور تندرستی کی خواہش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ نجی طور پر اور امن کے ساتھ ایسا کر سکیں گے۔"