پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون سامنے آگیا.
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیاگیاجس میں بتایا گیا ہےکہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 2ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے اقدامات کرنےکی بھی ہدایت کی ہے،مراسلے کےمطابق رواں سال صوبے میں کورونا سے متاثرہ 9 مریض سامنے آئے ہیں۔
اس حوالےسےڈائریکٹرپبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشادروغانی کا کہنا ہےکہ جے این ون ویریئنٹ کاپھیلاؤ 83 فیصد ہے،کورونا کےجے این ون ویریئنٹ سےشرح اموات کم ہے،وائرس سے متعلق پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔