بالی ووڈ کےمعروف اداکار امیتابھ بچن کی اچانک طیبعت ناساز ہوگئی ،جس کے فوری بعد انھیں اسپتال منقتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو ممبئی کے کوکیلابین اسپتال منتقل کیا گیا، جس کےبعد لیجنڈ اداکارکی کوکیلا بین اسپتال میں اینجیو پلاسٹی کی گئی،ہسپتال ذرائع کے مطابق انکی صحت کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔
گزشتہ رات کے ایک کلپ میں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کو انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔