سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے کرنسی نوٹوں پر مس پرنٹنگ کا اعتراف کرلیا۔
ایس بی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص کا خدشہ رہتا ہے، تمام کوالٹی چیکس کے باوجود مس پرنٹ نوٹ بینکوں یا عوام تک پہنچنے کا امکان ہوتا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ ماڈل کالونی بینک برانچ کو فراہم کیے گئے نوٹوں میں سے صرف 10 غلط شائع شدہ نوٹ سامنے آئے ہیں۔
پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ الگ کرنے کا نظام موجود ہے، غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کی جگہ درست نوٹ سٹیٹ بینک سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعے سے بچنے کے لیے اندرونی کنٹرولز کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔