ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5000 جبکہ دو دن کے دوران مجموعی طور پر 9000 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
تاجروں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز کے دوران 9 ہزار روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 76 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
ڈیلرز کے مطابق رواں ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً 33 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی ایک وجہ ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہے۔
یاد رہے کہ 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔