وفاقی کابینہ کیلئےمشاورت مکمل کرلی گئی ہے،جس کیلئےناموں کا اعلان جلدمتوقع ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکووزیرخارجہ اورطارق فاطمی کومشیرخارجہ بنائےجانےکاامکان ہے۔محمد اورنگزیب کو خزانہ، عطا تارڑ کو اطلاعات کاقلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مصدق ملک توانائی،خواجہ آصف کو دفاع،احسن اقبال کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی جبکہ محسن نقوی مشیرداخلہ ہوںگے۔
یاد رہے کہ آج وزیراعظم شہبازشریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے تاہم اس میں پیپلزپارٹی کاکوئی رکن شامل نہیں ۔حلف اٹھانے والوں میں عطاء تارڑ، خالد مقبول صدیقی، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، عبدالعلیم خان اور اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ چوہدری سالک حسین، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ، محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی، اسحاق ڈار، مصدق ملک اور شزا فاطمہ کا بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔