عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ بہتر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ بہتر کر دی، پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ نیگیٹیو سے سی اے اے تھری پر مستحکم کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بینکنگ کے شعبے نے ٹھوس منافع کمایا، فنڈنگ کی صورت حال مستحکم رہی تاہم بینکنگ سیکٹر کا منافع آئندہ سال شرح سود، بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی اور مالی دباؤ میں کمی آرہی ہے، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 23 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 29 فیصد تھی، پاکستان میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔