امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں الیکشن 2024 میں مبینہ بےضابطگیوں کی مکمل چھان بین کا مطالبہ اور انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی بندش کی مذمت کی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہارکی حمایت کرتے ہیں، پاکستان میں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پلیٹ فارمزمیں ایکس بھی شامل ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا سے متعلق بنیادی حقوق کی اہمیت پر زوردیتے رہیں گے۔
امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں الیکشن 2024 میں مبینہ بےضابطگیوں کی مکمل چھان بین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےالیکشن میں بےضابطگیاں رپورٹ ہوئیں،سیاسی جماعتوں نے چیلنج کیا، جس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
ترجمان میتھیوملر کے مطابق پاکستان میں مسابقتی الیکشن ہوئے، کروڑوں لوگوں نے دل کی آواز سنی،ت پاکستان میں نئی حکومت بن گئی،ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔