نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکی نجی کمپنی کا خلائی جہاز چاند پر اترنے میں کامیاب ہوگیا۔اوڈی کے ڈویلپر کے مطابق، لینڈر سیدھا ہے اور ڈیٹا بھیجنا شروع کر رہا ہے۔
امریکی نجی کمپنی انٹیوٹوو مشین (Intuitive Machines) کا اوڈیسیئس (Odysseus ) نامی خلائی جہاز ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے تیار کردہ فالکن 9 راکٹ کے ذریعے ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر فلوریڈا سے روانہ ہوا۔
انتہائی مشکل لینڈنگ کو دورکرنے کے لیےانجینئرز کو نیویگیشن کےمسائل پر قابو پانا پڑا۔ مشن کنٹرول نے مواصلاتی مسائل کو حل کیا، اور اب سطح سے لینڈر کی پہلی تصاویر جلد ہی متوقع ہیں۔
اوڈیسیئس لینڈرکا مشن 2026 کے آخر میں ناسا سے پہلے چاند کےجنوبی قطب کے قمری ماحول کا جائزہ لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہےسائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہاں پانی کا کوئی ذریعہ ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کوئی بھی نجی کمپنی چاند پر اپنا خلائی جہاز اتارنےمیں کامیاب نہیں ہو سکی ہے،تاہم امریکا،روس، چین اور انڈیا کی سرکاری ایجنسیاں اپنے اپنے مشن کامیابی سےچاند پر اتار چکی ہیں۔