پاکستان کے ذمہ قرضوں کے معاملوں پر نگران حکومت کی جانب سے وضاحت جاری کر دی گئی وزارت خزانہ نے موقف اپنایا کہ زیادہ تر قرضے ماضی کے قرضوں کی ادائیگی کیلئے لئے گئے ۔
ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے دورمیں قرضوں میں کم اضافہ ہوا ہے زیادہ ترقرضےماضی کےقرضوں کی ادائیگی کیلئے لئےگئے، نگران حکومت نے شارٹ ٹرم ٹریژری بلز کی مد میں سولہ سو ارب روپے ادا کئے ، گذشتہ دور حکومت میں ٹریژری بلزکی شکل میں تین ہزار تین سو سات ارب روپے قرضہ لیا گیا تھا ۔
MOF Press Release on Public Debt. 22 February 2024 by Farhan Malik on Scribd
نگران دورمیں قرضوں کی ادائیگی کےبعد نیٹ حجم ایک ہزار چھ سو چار ارب روپے رہا ہےنگران حکومت نے مقامی قرضوں کوطویل المدتی ڈیبٹ سیکیورئیز میں تبدیل کیا، مجموعی قرضوں میں بیرونی قرض کا حجم کم ہو کر چھتیس فیصد پر آگیا ۔