ایف سی این اے کی جانب سے محکمہ لائیو اسٹاک گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کے تعاون سے جگلوٹ میں مفت ویٹنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ویٹنری کیمپ ٹرانزٹ کیمپ جگلوٹ کے سامنے کھلے میدان میں لگایا گیا تھا۔
ویٹنری کیمپ کے دوران کاشتکاروں کو بائیو سکیورٹی اقدامات اور بروقت ویکسینیشن کے ذریعے مویشیوں کی عام بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ ویٹرنری کیمپ جگلوٹ کے علاقے میں لائیو اسٹاک سروسز اور کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے منعقد کیا گیا۔
ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف گلگت بلتستان نے اپنے ٹیکنیکل سٹاف کے ساتھ ویٹنری کیمپ میں شرکت کی، کیمپ میں تمام نسل کے کل 2958 جانوروں کو ماہر ویٹرنری ڈاکٹروں نے ٹریٹمنٹ دی۔
فری ویٹرنری کیمپ کا مقصد علاقے میں محکمہ لائیو اسٹاک گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کے ذریعے مفت ویٹ ہیلتھ چیک اپ، حمل کی تشخیص، جلد کو لگ جانے والے کیڑے اور ان سے ہونے والی بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن اور دیگر ویٹ سہولیات فراہم کرنا تھا۔