پاکستان میں ماہانہ بنیادوں پر نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق جنوری 2024ء میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ 2 ہزار 651 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔
اعلامیہ کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 108 ہوگئی، پاکستان میں 5 غیرملکی کمپنیوں نے بھی رجسٹریشن کرائی، نئی رجسٹرڈ کمپینوں کا ادا شدہ سرمایہ 5.2 ارب روپے ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق جنوری میں 58 فیصد کمپنیاں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹرڈ ہوئیں، سب سے زیادہ 356 نئی کمپنیاں آئی ٹی سیکٹر میں رجسٹرڈ کی گئیں، ٹریڈنگ میں 319، رئیل اسٹیٹ، تعمیرات اور خدمات میں 227 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔