آزاد کشمیر میں قدرتی حسن سے مالا مال گنگا چوٹی پر پاک فوج، محکمہ سیاحت اور سول انتظامیہ کے تعاون سے ونٹر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد۔ سیاحوں اور مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔
ونٹر اسپورٹس فیسٹیول باغ آزاد کشمیر کا آغاز 13 فروری کو ہوا۔ 10 ہزار فٹ بلند گنگا چوٹی پر سکینگ، آئس ہاکی، رسہ کشی اور مارشل آرٹس کے علاوہ مقامی کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے۔
مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ اختتام پر رنگا رنگ تقریب بھی ہوئی جس کے مہمان خصوصی جی او سی چنار ڈویژن تھے۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
ونٹر فیسٹول کو سیاحوں نے خوب پسند کیا۔ کہا اس سے بہترین تفریح کے ساتھ نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا ہے۔ 13 سے 17 فروری کے دوران گنگا چوٹی پر ونٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج، محکمہ سیاحت ، سپورٹس اور سول انتظامیہ کے تعاون سے ہونے والے میلے کی سیاح دل کھول کر تعریف کر رہے ہیں۔
خاتون سیاح نے کہا کہ اس دفعہ باغ سے 6 لڑکیوں نے میڈلز لئے ہیں، ہم چاہتے ہیں اور بھی لڑکیاں یہاں آئیں، فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا، یہ جگہ ملک کے بڑے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔