سیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی برآمدات کے مقابلے میں 49.70 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری (24۔2023 ) کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 150.652 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی تا جنوری (23۔2022 ) کے دوران 100.635 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔