پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں موبائل ایجوکیشن اینڈ انفوٹینمنٹ اسکول کا قیام اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے ویژن "علم تولودپارہ" یعنی "تعلیم سب کےلیے" کے تحت موبائل ایجوکیشن اینڈ انفوٹینمنٹ سکول کا قیام وجود میں لایا گیا۔
موبائل ایجوکیشن اینڈ انفوٹینمنٹ اسکول کا مقصد دور دراز کے دیہی علاقہ جات میں حصولِ علم کا شوق اجاگر کرنا ہے۔ اس دوران تمام بچوں کو سبق آموز اینیمیٹد فلم اور کارٹون دکھائے گئےجن سے وہ بہت لطف اندوز ہوئے۔
یاد رہے کہ اب تک شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات سےکل 1800 سے زائد طلباءو طالبات اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔ طلبا نے اس بات کا ارادہ ظاہر کیا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے ان اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیاں بچوں میں فکری عمل کو تقویت بخشتی ہیں۔