نگران وزیرخزانہ شمشاداختر کو پاکستان آٹومینوفیکچرزایسوسی پاما نے سیلزٹیکس بڑھانےپراحتجاج کے طور پر خط لکھ دیا۔
اسلام آبادمیں کارسازکمپنیوں نےنگران وزیرخزانہ شمشاداخترکوخط میں احتجاج ریکارڈ کروایا40لاکھ روپےمالیت کی گاڑی پرٹیکس میں اضافہ واپس لینےکامطالبہ کر دیا۔ سیلزٹیکس بڑھنےسےایسی گاڑیوں کی مقامی فروخت متاثرہوگی۔
پاکستان آٹومینوفیکچرزایسوسی پاما نے اپنے خط کے متن میں لکھا کہ سیلزٹیکس25فیصدکرنےسے4ارب روپےریونیوملنےکادعوی درست نہیں ہےمقامی کارسازکمپنیاں مشکلات کاشکارہیں گزشتہ سال کی نسبت جولائی تاجنوری گاڑیوں کی پیداوار47فیصدکم ہوئی ہے۔
پاما نے مزید اپنے خط میں لکھا کہ جولائی تاجنوری مقامی طورپرٹرکوں کی فروخت میں59فیصدکمی ہوئی ہےبس کی فروخت میں55.8فیصد،جیپ کی فروخت میں49.6فیصدکمی ہوئی ہے۔