ادارہ شماریات نے ملک بھر میں ساتویں زراعت شماری اس سال جون میں کرانےکافیصلہ کر لیا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق زراعت کےساتھ لائیو اسٹاک، زرعی مشینری کا بھی شمار ہوگاساتویں ایگریکلچر سینسزکا آغاز یکم جون 2024 سے کیا جائے گا، فیلڈ آپریشن، مانیٹرنگ اور نگرانی کیلئے صوبائی انتظامیہ سے مدد لی جائے گی ۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعلامیہ کے مطابق لاگت میں کمی کیلئے گزشتہ مردم شماری کا ماڈل اور وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےزراعت شماری کیلئےعملے کی تربیت کے سلسلے میں پلان تیار کر لیا گیازراعت شماری کیلئے موضع وار بلاکس کی نشاندہی کر لی گئی،ایگریکلچرشماری کیلئے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔