نیوزی لینڈ کی سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے 5 سال منگنی رہنے کے بعد شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے پرانے دوست کلارک گےفورڈ سےشادی کرلی ہے، (Hawke's Bay) کے علاقے
اس موقع پرجیسنڈا آرڈرن اور ان کےشوہر نےسفیداورکالے رنگ کے جوڑوں کا انتخاب کیا تھا،شادی کی تصاویر پر سوشل میڈیاصارفین کی جانب سےجوڑےکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نےشادی کےموقع پرانتہائی کم زیورات کا انتخاب کیا، انہوں نے نیوزی لینڈ کی مقامی ڈیزائنر جولیٹ ہوگن کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا۔
رپورٹس کےمطابق جیسنڈا آرڈرن اورکلارک گےفورڈ نے 2022ء میں شادی کرنے کا ارادہ کیاتھاتاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے شادی کی تقریب کو ملتوی کرنا پڑا۔
واضح رہےکہ جیسنڈا آرڈرن 2017ء سے 2023ء تک نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم رہی تھیں۔