پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق منحرف ایم این اے نور عالم خان نے شمولیتی تقریب میں جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں منعقد شمولیتی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کے سابق منحرف ایم این اے نور عالم خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کا ہر کوئی قائل ہے جے یو آئی میں شمولیت سے قبل یہ لوگ میرے گھر پر جرگہ لیکر آئے تھے دھرنے تو جے یو آئی نے بھی کئے مگر ان لوگوں نے نو مئی جیسے واقعہ نہیں کیا میں اپنےخاندان سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
نور عالم خان نے کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آنے والا دور جے یو آئی کا ہی ہوگا جے یو آئی کے فلیٹ فارم سے اسی طرح آواز اٹھاوں گا پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین کو جیل میں دیسی گھی اور دیگر سہولیات دی جا رہی ہے چیف جسٹس سے درخواست ہےکہ تمام قیدیوں کو یکساں حقوق فراہم کریں۔
نور عالم کے حجرہ میں شمولیتی تقریب میں سینیٹر عطاء الرحمان سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے اس موقع پر مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ الیکشن میں اگر دھاندلی نہیں ہوئی تو اگلی حکومت جے یو آئی کی ہوگی اب خیبرپختونخوا بدل چکا ہے، آنے والا دور جے یو آئی کا ہے اپنے کاروان میں نور عالم اور ان کے خاندان کی شمولیت پرخوش آمدید کہتا ہوں۔