ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 20 دسمبر کو مزید ایک ہزار 769 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 478 مرد، 286 خواتین اور ایک ہزار سے زائد بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 93 گاڑیوں میں 182 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 20 دسمبر کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 41 ہزار 893 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
🚨 Update on Afghan Repatriation 🇦🇫: On December 20, 2023, 1,769 Afghan nationals, including 478 men, 286 women, and 1,005 children, began their journey back.
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 21, 2023
To date, 441,893 have left Pakistan, with repatriations ongoing. #SamaaTV pic.twitter.com/w9Uh0fk8or
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔