لیبیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار 86 میں سے 61 تارکین وطن لاپتا ہوگئے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق لاپتا افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ ڈوبنے والے 25 افراد کو بچالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچائے گئے افراد کو حراستی مرکز منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل میں 86 افراد کو لے کر روانہ ہوئی۔ جن کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ملکوں سے تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں سوار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ وسطی بحیرہ روم نقل مکانی کرنے والوں کیلئے خطرناک ترین راستہ بن چکا ہے۔