عام انتخابات 2024 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آر او ز کی تعیناتی کیلئے بیوروکریسی کی اپڈیٹڈ فہرست طلب کرلی ہے۔
ذرائع کی رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کارواں ہفتےڈی آراوزاورآراوزکی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہےچیف الیکشن کمشنر نے بیوروکریسی کی اپڈیٹڈ فہرست طلب کرلی،الیکشن کمیشن کاغیرجانبدارافسران کوتعینات کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کےعلاوہ دیگراداروں کےافسران کوبھی بطورآراوتعینات کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کوبیوروکریسی کے افسران کی اپڈیٹڈ فہرست فراہم کردی گئی،افسران کی کارکردگی رپورٹ اورسروس ریکارڈ بھی ساتھ لگایا گیاہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آراوزاور آراوزکیلئےکم ازکم ایک سال کی سروس باقی ہونالازمی شرط ہوگی،ڈی آراوزاورآراوزکامجوزہ ٹریننگ شیڈول بھی تیارکرنےکی ہدایت جاری کر دی گئی۔