گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں 24 جنرل نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک ٹوٹل 24 میں سے 15 حلقوں کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج آگئے۔
جی بی اے15،جی بی اے16،جی بی اے17 اور جی بی اے18کے نتائج میں تاخیر پر ڈی آر او آفس کے باہر آزاد امیدوار اور انکے حامیوں نے احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے شیلنگ کی، امیدوار کا مؤقف ہے کہ نتائج میں تاخیر انتخابات کو مشکوک بنارہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹوٹل 24 میں سے 15 حلقوں کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج آگئے جن کے مطابق 6 نشستوں پر پاکستان پیپلزپارٹی اور 3 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ایک نشست مجلس وحدت مسلمین کو ملی ۔ 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔






















