لاہور پولیس نے چوری کی وارداتوں کیلئے بچے کا استعمال کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، میاں بیوی بند گھروں کےتالے توڑکرچوری کی وارداتیں کرتے۔ گرفتارمیاں بیوی سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے، متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
دوران تفتیش ملزمان نےچوری کی7وارداتوں کا اعتراف بھی کیا، ملزمان کےقبضہ سے چوری شدہ سامان و نقدی برآمد کرلیا گیا، ملزمان سےتفتیش جاری، مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق تھانہ سمن آباد کے درج مقدمہ پرسراغ لگاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا گیا، ملزمان گھروں کی ریکی کے دوران شک سے بچنے کیلئے معصوم بچےکو بھی ساتھ رکھتے۔





















