امریکا میں بھارت کو ایک اور رسوائی کا سامنا،دس بھارتی شہریوں پر ویزا فراڈ کے الزام میں فردجرم عائد کردی گئی۔
امریکی محکمہ انصاف کےمطابق بھارتی شہریوں نےویزا درخواستوں میں سہولیات کیلئےجعلی ڈکیتیاں کی،جعلی ڈکیتیوں کے بعد متاثرہ تشدد کا بہانہ کرکے ویزا میں سہولیات کی درخواست دیتے تھے۔
دو بھارتی شہری رمیش بھائی پٹیل اورکمار پٹیل پہلے ہی زیرحراست تھے،الزامات ثابت ہونے پر ملزمان کو پانچ برس تک قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔





















