ترجمانی چینی دفتر خارجہ کے مطابق چین، پاکستان اور افغانستان مسائل کا جامع حل تلاش کرنے پر متفق ہوئے ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق چین نے اورومچی میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کی میزبانی کی، فریقین کے درمیان بات چیت میں مسائل اور ممکنہ اقدامات پر توجہ دی گئی۔
بیان کے مطابق دونوں ممالک نے صورتحال کو پیچیدہ یا کشیدہ نہ کرنے پر اتفاق کیا، چین، پاکستان اور افغانستان مسائل کا جامع حل تلاش کرنے پر متفق ہوئے، رابطے اور بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
دوسری جانب کابل میں تعینات چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی، خیر سگالی اور عدم تشدد کا عمل جاری رہے گا۔ یہ بات انھوں نے کابل میں افغان وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے دوران کہی۔
چینی سفیر کا کہنا ہے کہ چین نے غیر جانبداری کے اصول کے تحت یہ عمل شروع کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا کہ امید ہے کہ خطے کی جغرافیائی سیاسی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی، خیر سگالی اور عدم تشدد کا عمل جاری رہے گا۔






















