نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سےامن کو ششوں کو سبوتاژ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امید ہے غزہ بورڈ آف پیس پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا۔ غزہ جنگ بندی کوپائیداربنانےکی کوششیں جاری ہیں۔
مشرق وسطیٰ سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سےامن کوششوں کوسبوتاژ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کا مغربی کنارے سے متعلق فیصلہ باعث تشویش ہے، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قبول نہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات جنیواکنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، فلسطینیوں کےلیےامدادکی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سیکڑوں فلسطینیوں کوشہید کیا جاچکا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مستقل امن کیلئے باہمی اعتماد پر مبنی سفارتکاری ضروری ہے، غزہ کی تعمیرنو،انسانی امدادوقت کی اہم ضرورت ہے، فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار تمام صورتحال میں لازم وملزوم ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کااحترام کیے بغیر کوئی حل قابل عمل نہیں۔





















