وزیراعظم شہبازشریف امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ شہبازشریف بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف آج امریکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ واشنگٹن میں شہبازشریف آج بورڈ آف پیس کےافتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارسمیت دیگروزرا بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم سینئر امریکی قیادت کے ساتھ اجلاس میں شریک ہم منصبوں سے بھی بات کریں گے۔ یہ دورہ پاک امریکا دوطرفہ امور کے ساتھ عالمی مسائل پربات چیت کا موقع فراہم کرے گا۔
خیال رہے کہ چندروز قبل امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ اجلاس میں رکن ممالک تعمیرِ نو اور انسانی امداد کے لیے 5 ارب ڈالر فنڈز کے وعدے کریں گے۔ غزہ کی سیکیورٹی کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کرنے کا اعلان بھی ہوگا۔






















