وزارت آبی وسائل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے جاری اور پرانے 64 منصوبوں پر 976 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا ہے۔ واٹر سیکٹر کے لیے 641 ارب اور واپڈا کے لیے 341 ارب روپے سے زائد بجٹ مانگ لیا لیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا گیا ۔ وزارت کے حکام نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے چونسٹھ منصوبوں پر 976 ارب روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ ہے ۔ ارکان کمیٹی نے چوتھے فلڈ پروٹیکشن پلان پر عمل درامد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ کہا آٹھ سال سے فلڈ پروٹیکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا وزارت کی سنجیدگی پر سوال ہے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن حکام نے بتایا کہ چوتھے پلان کے لیے ایک سو چورانوے ارب روپے درکار ہیں جن میں سے اسی فیصد رقم بیرونی ذرائع سے آنی ہے۔ باقی بیس فیصد رقم صوبوں اور وفاق نے ادا کرنی ہے۔






















