وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان نے تمام اہل اسلام کو رمضان المبارک کی مبارکباد ہوئےکہا کہ غربا اور مساکین کے لئے آسودگی کا وسیلہ بننا ہی اس ماہ مبارک کا حقیقی درس ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن ، استحکام اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔
وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان نے رمضان المبارک کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں کہا کہ تمام اہل اسلام کو ماہ صیام کی ساعتیں مبارک ہوں۔ دعا ہے یہ بابرکت مہینہ عالم اسلام خصوصاً پاکستان کیلئے خیر و برکت کا باعث بنے۔ ہر شہری اس ماہ کی عبادات میں وطن عزیز کی سر بلندی کیلئے دعائیں کرے۔ رمضان المبارک میں صاحب حیثیت لوگوں کو مستحقین کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔
صدر آئی پی پی نے کہا کہ غربا اور مساکین کے لئے آسودگی کا وسیلہ بننا ہی اس ماہ مبارک کا حقیقی درس ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ سب کو رمضان کی برکتوں سے مالامال فرمائے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز اور محافظوں کی فتح و نصرت کیلئے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن استحکام اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔






















