انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 10ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان پر وکلائے صفائی نے جرح مکمل کرلی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ وکلائے صفائی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سلمان ریاض اور مدعی مقدمہ سب انسپکٹر ندیم مرتضی پر جرح مکمل کرلی۔ گواہ سلمان ریاض نے آج ہی اپنا بیان بھی قلمبند کروایا تھا۔ دوران سماعت سلمان ریاض نے تینتیس صحفات پر مشتمل فرانزک اینالسسز پر مبنی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی۔ مقدمے میں اب تک سولہ گواہان کے بیانات پر وکلائے صفائی جرح مکمل کر چکے ہیں۔۔ آخری دو گواہان پر جمعرات کو جرح ہوگی ۔ دونوں گواہان مقدمہ کے تفتیشی افسران ہیں۔





















